WEATHER UPDATE PAKISTAN
WINTER ARRIVAL IN PAKISTAN
ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 4 دن تک بھی موسم خشک اور گرم رہیگا میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے-
26 سے 30 ستمبر کے درمیان ملک کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری ممکن ہے- جس کے باعث ملک کے بیشتر شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت ختم ہوجائے گی اور راتیں ٹھنڈی ہونا شروع ہوجائیں گی-
ملک کے جنوبی وسطی و میدانی علاقوں میں موسم بدستور خشک اور گرم رہیگا ستمبر کے اختتامی دنوں سے ملک کے میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں کمی آنے کا آغاز ہوجائے گا-
ملک کے بالائی علاقوں میں آئنده ہفتے جبکہ دیگر علاقوں میں اکتوبر کے پہلے ہفتے سے موسم خزاں کا باقاعده آغاز ہوسکتا ہے- ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں ماه اکتوبر میں معمول کے مطابق یا معمول سے کم بارشیں متوقع ہے جبکہ دیگر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں اور معمول سے زیاده اسموگ کی توقع کی جارہی ہے- موسم سرما کی پیشگوئی کی اگر بات کریں تو ملک میں بتدریج راتیں ٹھنڈی ہوتی جائیں گی اور دن کا درجہ حرارت واضح طور پر گرم رہے گا.اس مہینے کے اختتام پر موسم کی کروٹ متوقع ہے جس کے بعد دن کا درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے.