School Education Department Lahore
Govt of Punjab
School Education Department govenment of Punjab
محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے ایک ہی دفتر میں کام کرنے والے تمام کلرک حضرات جن کی مدت تعیناتی اسی دفتر میں تین سال سے زیادہ ہو چکی ہے ان کے فی الفور تبادلےکرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے
یہ بات تمام اساتذہ برادری کے لیے نہایت خوش آئند بات ہے کیونکہ لمبے عرصے سے تعینات جونئیر کلرک سینئر کلرک اسسٹنٹ اور سپرٹنڈنٹ وغیرہ نہ صرف تعلیمی دفاتر کو ذاتی جائیداد سمجھتے بلکہ طویل عرصہ قیام کی وجہ سے بدتریں کرپشن کے بھی مرتکب تھے جو کہ کار سرکار میں بہت بڑی رکاوٹ کا باعث تھے.
ان کلرک حضرات نے طویل عرصہ تعیناتی کی وجہ سے نہ صرف مضبوط گروپس بنا لیے ہوئے تھے بلکہ ہر آنے والے نئے انتظامی افسران کو بھی اپنی مرضی سے چلاتے تھے.اساتذہ کو اپنے معمول کے جائز معاملات کی تکمیل کے لیے بھی انہی مافیا کے ہاتھوں لٹنا پڑتا تھا رشوت نہ دینے کی صورت میں یہ مافیا اپنی بلیک میلنگ پر اتر آتااور سروس ریکارڈ غائب کرنا ان کے لیے معمول کی بات تھی.جہاں ایک طرف محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل شروع کیا ہوا ہے اسی دوران میں کلرک حضرات کے تبادلے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں
مزید تفصیل کے لیے نوٹیفیکیشن ملاحظہ فرمائے
تمام کلیریکل سٹاف کے تبادے جن کا عرصہ تعیناتی ایک ہی دفتر میں مسلسل اتین سالسے زیادہ ہو چکا ہے ان کو سکولوں میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا اور ٹرانسفر کے لیے 2013کی ٹرانسفر پالیسی بنیاد بنائی جائے گی