Reopening Of Schools In Punjab
School education department Punjab
24 اگست 2020ء) محکمہ صحت نے پنجاب نے 15ستمبر سے سکول کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری کردیے، جس کے تحت سکولوں میں ان ڈور گیمز، جھولے ، اور کھیلوں کی سرگرمیو ں ،تقریری مقابلوں، مارننگ اسمبلی پر پابندی ہوگی ، ماسک پہننا لازمی اورہاتھ ملانے پر پابندی ہوگی، یومیہ بنیاد پر بچوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا،جبکہ طالب علم اپنا دوپہر کا کھانا گھروں سے لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز زیر غور ہے، اس سے حوالے محکمہ صحت نے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے سکول کھولنے کیلئے ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایس اوپیز کے تحت سکولوں میں ان ڈور گیمز، جھولے ، اور کھیلوں کی سرگرمیو ں پر پابندی ہوگی۔
(جاری ہے)
ممکنہ طور پر یہ بھی رپورٹ ہو رہا ہے کہ کہ چھوٹی بیمار بچوں کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی اگر کسی بچے میں استاد کو نزلہ زکام یا کھانسی وغیرہ جیسی علامات نظر آئیں گی تو اسے دوسرے بچوں سے علیحدہ کر دیا جائے گا اور اس کو گھر بھیج دیا جائے گا.طلبأ کی صحت وایس او پیز پر عمل مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا چھوٹی کلاسز کے لیے سکول اس سال بند رہے گا
صرف بڑی کلاسز پنجم سے میٹرک تک طلبا کو سکول بلانے کی اجازت ہوگی.ذرائع کے مطابق ابھی اس میں حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے مزید یہ کہ اس ضمن میں ایک یہ بھی تجویز زیر غور ہے کہ ایک دن بچوں کو سکول بلایا جائے گا اور ایک دن چھٹی ہو گی یہ فیصلہ ان سکولوں کے لیے ہو گا جہاں تعداد زیادہ اور کلاس رومز کی تعداد کم ہو گی.مکمل ایس او پیز اور کرونا وبا کے دوبارہ پھیلاؤ سے بچنے کے لیے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز بھی مختلف اضلاع میں ہو چکا ہے