Punjab Public Service Commission Annouces Lecturer jobs in All Punjab Colleges
Punjab public Service commission
پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور نے لیکچرر بی ایس 17 کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کرلی.اعلان شدہ آسامیاں پنجاب بھر کے کالجز کے لیے ہیں اور کم سے کم تعلیمی قابلیت کی شرح 16سالہ تعلیم کم سے کم سیکنڈ ڈویژن رکھنے والے امیدواران اپلائی کر سکتے ہیں.ایک طویل عرصے اور لاک ڈاؤن کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نشستوں کا اعلان کیا ہے جو کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے باعث خوشی ہے.
ان آسامیوں پر اپلائی کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد تیتس سال برائے مرد امیدواران اور چھتیس سال برائے خواتین امیدواران رکھی گئی ہے.اس عمر کی حد میں ایس اینڈ جی ڈی اصولوں کے مطابق بلترتیب پانچ سال رعایت مرد امیدواروں اور آٹھ سال رعایت برائے خواتین امیدواران کو دی گئی ہے اس کے علاوہ کوئی بھی کسی بھی قسم کی عمر کی حد میں رعایت نہ ہے پہلے سے موجود سرکاری محکموں میں نوکری کرنے والے حضرات جو ان سیٹوں پر بھرتی کے ضوہش مند ہوں وہ اپنے محکمانہ توسط سے اپلائی کریں گے اور عمر کی حد بھی زیر قواعد ہوگی
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کل 2451 نشتوں کا اعلان کیا ہے جس میں سائنس اور آرٹس مضامین تمام سبجیکٹ میں ڈگری ہولڈر اپلائی کر سکتے ہیں.مندرجہ ذیل مضامیں کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں عربی,بیالوجی,کیمسٹری,کامرس,کمپیوٹر سائنس ایجوکیشن انگلش فائن آرٹس جغرافیہ ہسٹری ہوم اکنامکس اسلامیات جرنلزم لائیبریری سائنس ریاضی مطالعہ پاکستان فارسی فلسفہ فزیکل ایجوکیشن پنجابی سرائیکی سوشل ورک سوشیالوجی شماریات
سوشل ورک اردو زووالوجی شامل ہیں.1435 نشستیں مرد امیدواران کے لیے اور 1016 خواتین امیدواران کے لیے رکھی گئی ہیں.درخوست دینے کی آخری تاریخ 8ستمبر 2020 ہے.تمام درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی کوئی بھی درخواست بذریعہ ڈاک وصول نہیں کی جائے گی.عمر کی حد میں رعایت کلیم کرنے والے امیدواران اپنے محکمانہ توسط سے اپلائی کریں مقررہ تاریخ کے گزرنے بعد کوئی بھی درخواست جمع نہیں کی جائے گی.
پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے مرد و خواتین امیدواران نیشنل بنک میں فیس جمع کروانے کے بعد آن لائن اپلائی کر سکیں گے.100 نمبرز پر مشتمل ایم سی کیوز پر مشتمل ٹیسٹ لیا جائے گا جو کہ 80 فیصد مضمون سے متعلقہ سوالات پر مبنی ہو گا جبکہ باقی 20 فی صد سوالات جنرل نالج پر مشتمل ہوں گے.
If a candidate claims that his qualification is equivalent to prescribed qualification if posts published then he has to submit equivalence certificate issued from competent authority at the time of interview.
.