Packge For Small Private Schools
Federal Minister for Education
چھوٹے نجی سکولز کے لئے پیکیج لانے کا سوچ رہے ہیں: وزیر تعلیم
سٹیٹ بینک نے تین سے پانچ فیصد پر بحالی پیکیج دیا ہوا ہے سکولز فائدہ اٹھائیں،سکولز کھولنے کا حتمی فیصلہ سات ستمبر کو ہوگا ، شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں جواب<
سٹیٹ بینک نے تین سے پانچ فیصد پر بحالی پیکیج دیا ہوا ہے سکولز فائدہ اٹھائیں،سکولز کھولنے کا حتمی فیصلہ سات ستمبر کو ہوگا ، شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں جواب<
اسلام آباد (تازہ ترین – این ایچ ویب ڈیسک۔ 24 اگست2020ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ چھوٹے نجی سکولز کے لئے پیکیج لانے کا سوچ رہے ہیں، سٹیٹ بینک نے تین سے پانچ فیصد پر بحالی پیکیج دیا ہوا ہے سکولز فائدہ اٹھائیں،سکولز کھولنے کا حتمی فیصلہ سات ستمبر کو ہوگا ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں سرد علاقوں میں سکولز نہ کھلنے کیخلاف توجہ دلائو نوٹس عظمیٰ ریاض نے پیش کرتے ہوئے کہاکہ نجی سکولز کے مالکان عمارات کے کرائے دے رہے ہیں۔
(جاری ہے)
(جاری ہے)
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ چھوٹے نجی سکولز کے لئے پیکیج لانے کا سوچ رہے ہیں، سٹیٹ بینک نے تین سے پانچ فیصد پر بحالی پیکیج دیا ہوا ہے سکولز فائدہ اٹھائیں۔ رکن قومی اسمبلی نزہت پٹھان نے کہاکہ بعض سکولز بند ہونے کے باوجود والدین سے فیسیں لے رہے ہیں۔ شفقت محمود نے کہاکہ سکولز پندرہ ستمبر سے کھولنے جارہے ہیں تاہم سات ستمبر کو سکولز کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ کرونا کی وجہ سے تعلیم سمیت تمام شعبوں کا بڑا نقصان ہوا ہے ،صوبوں میں نجی تعلیمی اداروں نے بیس فیصد فیسیں کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔