Compulsion of Teachers corona test on school reopening
Minister Education Punjab Dr Murad Raas
.
26 اگست 2020ء) صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کی صرف تجویز ہے جس پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسکول کھولنے سے قبل اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کی تجویز پر باقاعدہ گفت وشنید 7ستمبر کو ہونے والی تمام صوبائی وزرا تعلیم کی ملاقات میں ہوگی جس کے بعد اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محض ایک تجویز پر اس طرح کا رد عمل سمجھ سے بالاتر ہے۔