Certificate of Departmental Permission for Government in Servervice Employees

Ppsc NOC Certificate

دوران سروس اپلائی کرنے کے لیے جس سرکاری محکمہ میں آپ ملازمت کر رہے ہوتے ہیں اس کی اجازت لینا ضروری ہوتی ہے چاہے آپ نے عمر کی حد کی رعایت کلیم کرنی یے یا نہیں لیکن اجازت لینا ضروری ہوتا ہے




اکثر ایک سوال کیا جاتا ہے کہ کیا جب آن لائن اپلائی کیا جاتا ہے تو اس وقت آن لائن این او سی کی تصویر بھی اپلوڈ کرنا ہوتی ہے یا آن اپلائی کرتے وقت پہلے اجازت لینا ضروری ہوتی ہے تو اس کا جواب یہی ہے کہ اپلائی کرتے وقت آپ کے پاس این او سی محکمانہ اجازت ہونا چاہیے لیکن عموما اکثر امیدواران جب شارٹ لسٹ ہو جاتے ہیں تو وہ انٹرویو کی کال آنے پر محکمانہ اجازت نامہ حاصل کرکے کے انٹرویو کمیٹی کو بوقت انٹرویو اپنا اجازت نامہ جمع کروا دیتے ہیں




محکمانہ اجازت لینے کے لیے سرکاری ملازم کو اپنی اپوائنٹنگ اتھارٹی سے اجازت لینا پڑتی ہے جو کہ گریڈ اور پے سکیل کے لحاظ سے ہر محکمہ میں مختلف ہوتی ہے.ملازم کے اپوئنٹمنٹ لیٹر پر ججو مجاز آفیسر کے دستخط ہوتے ہیں وہی این او سی دینے کی مجاز اتھارٹی ہوتی ہے.پنجاب ایمپلائز سروس رولز کے مطابق بغیر کسی مستند وجہ کے مجاز آفیسر اگلی نوکری کے لیے اپلائی کرنے سے ملازم کو روک نہیں سکتا اور مقررہ وقت میں این او سی جاری کرنے کا مجاز ہوتا ہے




ڈیپارٹمنٹل پرمیشن سرٹیفیکیٹ کا فارم





محکمانہ توسط سے اپلائی کرنے کی صورت میں اپ کو نہ صرف سابقہ لینتھ آف سروس کا فائدہ ہو گا بلکہ آپ کی تنخواہ بھی intact رہے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button