News Update
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مدت میں توسیع کا اعلان کردی
اسلام آباد (نوٹیفیکیشن ہوم سپیشل نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اب شہری 15 اکتوبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرواسکتے ہیں۔ اس سے قبل انکم ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی۔