news

سعودی عرب کا یکم محرم سے عمرہ سیزن کھولنے کا اعلان۔۔ پاکستان پر پابندی برقرار‎‎

ریاض (این این آئی)سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 9 ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے معتمرین کے لیے عمرہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران صحت اور سلامتی سے متعلق




قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا۔سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے کے منظور شدہ پورٹلز کے تحت آن لائن بکنگ ہو سکے گی تاہم پاکستان اور بھارت سمیت 9 ملکوں کے عمرہ زائرین کو اجازت نہیں ہو گی۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!