EXAMINATION

رواں سال امتحانات کس مہینے میں ہوں گے؟ اعلان کر دیا گیا

طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی، اس سال امتحانات کس ماہ لیے جائیں گے اس حوالے سے اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پرائمری مڈل اور جامعات کھولنےجارہے ہیں، رواں برس امتحانات مئی میں لیے جائیں گے اور اس مرتبہ کوئی بچہ بغیر امتحان دیے پروموٹ نہیں ہوگا۔




تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا میں پہلے6 ماہ اسکول بند رہے پھر پونے 2 ماہ بند رہے، پرائمری مڈل اور یونیورسٹیز کھولنے جا رہے ہیں، اسکول کھولنےکا مقصد ایجوکیشن نقصان کو پورا کرنا ہے، اس بار کوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگا جب تک امتحان پاس نہ کرلے۔


مراد راس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے ہوم ورک اور ایم سی کیوز اپ گریڈ کر رہے ہیں، ہم نے بچوں کیلئے خصوصی ورک شیٹ بنائی ہے اور اسکولز کو ایس او پیز بتائے، اسکولوں کوڈس انفیکٹ کرایا اساتزہ کو ٹریننگ دیں، جو بہت ضروری تھے۔




وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی بچہ ماسک کے بغیر اسکول نہیں آئے گا، 50 فیصد بچے ایک دن باقی دوسرے دن آئیں گے، سب سے زیادہ اہم ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا تھا، اٹک کے اسکولوں میں چھاپہ مارا، دیکھا ایس او پیز فالو ہو رہی تھیں، جتنی سختی سے ایس او پیز پر عمل کرایا کہیں اور شاید نہ ہوا ہو۔




ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے تدریسی نقصان کے باعث ٹی وی پر تعلیم اسکول شروع کیا، پرائیویٹ اسکول کی رجسٹریشن پہلی بار آن لائن کی گئیں اور پچھلے سال والدین کو ریلیف دینے کیلئے فیسز میں 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا، پنجاب میں 70 فیصد اسکول 5 ہزار سے کم فیس والے ہیں، 70 فیصد 5 ہزار سے کم فیس کی وجہ سے اس بار ڈسکاؤنٹ نہیں دیا، والدین سے درخواست ہے بچوں کی فیسز جمع کرائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Close