News Update

پیٹرول کی قیمت 1.57 روپے، ڈیزل 84 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 57 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 84 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔




اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 84 پیسے کمی کے بعد 103 روپے 22 پیسے ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے اور ان کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
error: Content is protected !!