Eid Milad Un Nabi

عید میلادالنبی ﷺ ، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان






اسلام آباد (نوٹیفیکیشن ہوم سپیشل نیوز۔ 26 اکتوبر2020ء) عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 30 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس سال 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ 30 اکتوبر کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ، اس موقع پر مسجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا ، مختلف شہروں میں ماہ مقدس ربیع الاول کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے محافل میلاد کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اس حوالے سے ہونے والی تقاریب میں حمد و نعت کے علاوہ درود و سلام ذکر و اذکار بھی کیا جاتا ہے، جس سے شرکائے محفل اپنے دلوں کو منور کرتے ہیں اور اپنی روح کو تازگی بخشتے ہیں ، ماہ ربیع الاول میں منائی جانے والی عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے ، کیوں کہ یہ وہ خوشی ہے جس کا عاشقان مصطفیٰ ﷺ کو سارا سال انتظار رہتا ہے ، ماہ ربیع الاول کو شاندار انداز میں منانے کا بہترین طریقہ صبح و شام دن و رات درودوسلام کی محافل کا انعقاد ہے ، اس بابرکت دن کے حوالے سے حکومت کی طرف سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ، جس کا وزارت داخلہ کی طرف سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔




قبل ازیں حکومت سندھ نے بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ،تفصیلات کے مطابق ہر سال کی اس سال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کےب ساتھ منائی جائے گی ، اس سلسلے میں حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ، حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ جشن ولادت ﷺ کے موقع پر ربیع الاول بروز جمعہ 30 اکتوبر صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!