School Timing

Reopening of schools

Time table and schedule of school timing

جمعہ کے دن چھٹی کتنے بجے ہو گی




نوٹیفیکیشنز ہوم 25 ستمبر جمعہ ویب ڈیسک لاہور جمعہ کے دن چھٹی کتنے بجے ہو گی یہ سوال زبان زد عام ہو گیا لیکن اس کا جواب نہ آیا

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب نے گزشتہ دس دن پہلے سکول کھولنے کا حکم جاری کیا جس کے مطابق پنجاب بھر میں مرحلہ وار سکول کھلنا شروع ہو چکے ہیں اور اساتذہ سکولوں میں حاضر بھی ہیں لیکن گزشتہ جمعہ کی طرح اس بار بھی اساتذہ اور طلبأ کنفیوژن کا شکار رہے کہ سکول جنعہ کے دن کتنے بجے بند ہوں گے.جبکہ اس بارے میں حکومت پنجاب کے جاری کردہ لیٹر میں واضح درج ہے کہ ضلعی افسران اس ٹائمنگ کو اپنے اضلاع میں ضرورت کے مطابق ردو بدل کر کے نافذ العمل کر سکتے ہیں




لیکن سوائے دو چار اضلاع کے ضلعی افسران کے سوأ کسی نے بھی یہ جسارت نہ کی کہ جمعہ کا دن ٹائم ٹیبل شیڈول سمارٹ کیا جائے تا کہ لوگ جمعہ کی نماز بآسانی ادا کر سکیں .دوسری طرف والدین نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کتنے بجے اپنے بچوں کو سکول لینے جائیں لیکن یہ صورتحال اس بار بھی واضح نہ ہو سکی.جبکہ اکثر پرائویٹ سکولوں نے آج 11 بجے تک طلبأ کو چھٹی کر دی تھی اور مشترکہ کنوینس میں آنے والے بچے ابھی تک سرکاری اداروں کے سامنے سخت گرمی میں کھڑے ہیں اور دوسرے بچوں کی چھٹی ہونے کا انتظار کر رہے ہیں.جبکہ ڈرائیور حضرات کو جب پوچھا گیا کہ اتنے سخت موسم میں آپ بچوں کو انتظار کروا رہے ہیں تو جواب سامنے آیا کہ ہم بچوں کو چھوڑنے کے لیے دو چکر نہیں لگا سکتے کیونکہ پٹرول کا خرچ پورا نہیں ہوتا حکومت کو چاہیے کہ سکول ٹائمنگ ایک جیسی کرے.والدین اور اساتذہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ٹائم ٹیبل کی طرح بروز جمعہ سکول دورانیہ مختصر کیا جائے تا کہ جمعہ کی نماز کی ادئیگی اور تیاری کے لیے وقت کی فراہمی ہو سکے.




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!