School Education

کنوینس الاؤنس کی ادائیگی کا حکم جاری

PEA Payment of Conveyance Allownce

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے اہم ہدف کا حصول ممکن بنایا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے ملاقات میں معاملات طے پا گئے




تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو ویسے تو لاک ڈاؤن میں مختلف امور کے سلسلے میں سکولوں میں بلایا جاتا ہی رہا ہے لیکن ان کو کنوینس الاؤنس کی ادائیگی نہیں کی جاتی رہی.اس سلسلے میں مختلف اساتذہ تنظیمیں احتجاج بھی کر چکی ہیں اور مزید اس سلسلے میں کوششیں بھی کی جا رہی ہیں




اس میدان میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے پہلی کامیابی حاصل کی جب انہوں نے اپنی کوششوں سے ضلع خانیوال میں سی ای او ایجوکیشن سے ماتحت دفاتر کو لیٹر جاری کروایا کہ تمام ڈی ڈی اوز اس امر کو یقینی بنائیں گے




کہ اساتذہ کو ستمبر کی تنخواہ میں کنوینس الاؤنس کی ادائیگی کی جائیگی اور متعلقہ آڈیٹرز کو بھی ہدایات جاری کی جائیں امید ہے یہ سلسلہ باقی اضلاع کے سی ای اوز تک بھی جائے گا اور اساتذہ کو کنوینس الاؤنس کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے








Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!