Social Isues

عیسیٰ نگری میں 5 سالہ مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں 5 سال کی مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نواز بچی کا پڑوسی ہے جو دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ پہلے ہی زیر حراست تھا، شواہد کی بنا پر باقاعدہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتولہ بچی کا پڑوسی نواز ہی اصل ملزم ہے، تفتیش کے دوران اس کے خلاف کئی ثبوت ملے جس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا۔





پولیس نے واقعے کے بعد ملزم نواز اور اس کے بیٹے سمیت 17 ملزمان کو حراست میں لیا تھا اور تمام ملزمان کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے کراچی یونیورسٹی کی لیب کو بھجوائے گئے تھے تاہم ڈی این اے رپورٹ آنے سے پہلے ہی ملزم نواز کیخلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔

دوسری جانب مروہ کے والدین سے تعزیت کیلئے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پہنچے اور اظہار ہمدردی کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے متاثرہ خاندان کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے




Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
error: Content is protected !!