urdu

بھارت:بچے نے بینک انتظامیہ کے ہوش اڑا دیے 10لاکھ نقد رقم لے کر بینک سے فرار

 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بچہ 10 لاکھ نقد رقم لے کر بینک سے فرار ہوگیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں پنجاب نیشنل بینک سے 10 لاکھ روپے غائب ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں بینک انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی ہے، کچھ دنوں سے بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے لیکن بینک ملازمین نے اسے نظر انداز کیا۔



بینک ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک بچہ 500 کی 10 گڈیاں لے کر اچانک بینک سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر کا سی سی ٹی وی کیمرا جہاں سے نقدی غائب ہوئی ہے، وہ کچھ دن سے بند پڑا ہے اور مرکزی کیمرہ بھی کچھ دن سے بند تھا، انتظامیہ نے اس کو نظر انداز کیا اور اسی دوران یہ چوری ہوگئی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
error: Content is protected !!