Covid-19

کورونا کیسز مزید کم ،پاکستان کا 17واں نمبر بھارت کا بدستور تیسرا

امریکا پہلے ،برازیل تا حال دوسرے نمبر پر ،پاکستان میں مزید 10اموات ، 424نئے مریض




ملک میںکورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان کیسز کے حساب سے دنیا میں 17واں نمبر پر پہنچ گیا ہے،دوسری طرف امریکہ پہلے،برازیل دوسرے اور بھارت بدستور تیسرے نمبر پرہیں۔ شمار کے  مطابق امریکہ میں اس وقت کنفرم کیسز کی تعداد 6315917ہے جبکہ190550افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔برازیل میں 4007502مریض ہیں جن میں سے 124057 افراد دم توڑ چکے ۔




بھارت میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےگزشتہ روز 84156نئے مریض رپورٹ ہوئے۔جس کے بعد متاثرین کی تعداد 3933124 ہو گئی ہے جبکہ بھارت میں 68569اموات ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں کورونا نے گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد کو نگل لیا جبکہ 424 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6ہزار 3سو ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 96 ہزار 938 کیسز جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 205 ہو چکی ہے ۔خیبر پختونخواہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 1255 ہے۔بلوچستان میں متاثرین کی تعداد 12ہزار 935 اور جاں بحق افراد کی تعداد 143 ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!