PAKISTAN WEATHER

پاکستان میں جون کا موسم کیسا رہے گا

سال 2020 میں جون کا موسم مکمل موسمی پیشگوئی کوئی تمام صوبوں کے موسم کا احوال

پاکستان بھر میں بدھ سے لے کر اتوار تک مکمل موسمی احوال
موسمی_صورتحال:⛈️🌩⛈️
بدھ سے اتوار کے دوران پنجاب اور سندھ میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.



موسمی_دورانیہ:
03 مئی سے 07 مئی رات تک

#موسمی_دائرہ_کار:
♦ پنجاب = 70 %
♦ سندھ = 40-60 %
♦ بلوچستان = 25 %
♦ خیبرپختونخواہ = 40-60 %
♦ آزادکشمیر = 60-75 %
پنجاب کا نوسم



پنجاب_متوقع_موسم:⛈️🌧🌩
◾ اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب بھر میں کہیں کہیں پر وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کے روشن امکانات ہیں. اس دوران اکا دکا مقامات پر شدید گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور تیز بارش کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا.
◾ ہر کسی کے علاقے کو مینشن کرنے کا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ ان علاقوں میں کنفرم بارش ہوگی. لفظ ‘ امکان ‘ کا مطلب یہی ہوتا ہے. کہ چانسس ہیں بارش ہوسکتی ہے. اگر نہیں ہوتی تو مایوس نا ہوا کریں. ہوسکتا ہے. اگلے دن ہوجاۓ.
◾ لاہور / فیصل آباد / سرگودھا / بہاولنگر / اوکاڑہ / ملتان / جھنگ / اسلام آباد / اٹک / قصور / پاکپتن / حاصل پور / خوشاب / گوجرانوالہ / بہاولپور / ساہیوال / شیخوپورہ / چکوال اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کے روشن امکانات ہیں. جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
◾ اس دوران اکا دکا مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے.
◾ درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کا امکان ہے.

اپنے علاقے کا متوقع موسم نقشہ میں دیکھیے! ♦……………………………………………………♦
Kpk
#خیبرپختونخواہ_متوقع_موسم:🌧⛈️🌧
◾ صوبہ کے اکثر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے. جبکہ جنوبی اور مغربی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے. اس دوران اکا دکا مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کے تھوڑے امکانات ہیں.
◾ ایبٹ آباد / اورکزئی / علی پور / خٹک / ایوبیہ / بنوں / بٹ خیلہ / بٹ گرام / بیروٹ / بونیر / چارسدہ / ڈگر / درگئی / دریا خان / ڈیرہ اسماعیل خان / دو آبہ / دیر / دروش / ہنگو / ہری پور / ہزارہ / کرک / کاکول / کالام / کوہستان / کوہاٹ / کلاچی / لکی مروت / مانسہرہ / مالاکنڈ / مردان / مستوج / منگورہ / مالم جبہ / ناران / کاغان / پہاڑ پور / نوشہرہ / پبی / شورکوٹ / صوابی / ٹانک / وزیرستان / سیدو شریف / چترال / سوات / قاسم آباد / #پشاور کے علاقے شامل ہیں.

اپنے علاقے کا متوقع موسم نقشہ میں دیکھیے!
……………………………………………………♦
Sindh
سندھ_متوقع_موسم:⛈️⛈️⛈️
◾ سندھ میں اس دوران موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان ہے. جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے اچھے امکانات ہہیں.
◾ آج بدھ دوپہر سے اتوار کے روز تک سندھ کے بالائی اور مغربی علاقوں میں کہیں کہیں تیز آندھی اور شدید گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کے روشن امکانات ہیں. کشمور / اوباڑو / ڈھرکی / میر پور ماتھیلو / گھوٹکی / پنوں عاقل / ٹھل / کندھ کوٹ / لاکھی / خان پور / جیکب آباد / شکار پور / گڑھی یٰسین / رتو ڈیرو / سکھر / خیر پور / لاڑکانہ / قمبر شہداد کوٹ / دادو / کرتھار نیشنل پارک / نوری آباد کے علاقے شامل ہیں.



کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی سمندری بادلوں کی موجودگی میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے. جبکہ اس دوران اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے.

اپنے علاقے کا متوقع موسم نقشہ میں دیکھیے!
………………………………………………….♦
Balochistan
#بلوچستان_متوقع_موسم:🌧⛈️🌨
◾ وسطی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کے تھوڑے امکانات ہیں.ڈیرہ بگٹی / سوئی / جعفر آباد / جھٹ پٹ / خان پور / نصیر آباد / میر پور بی بی واری / شاہ پور / بولان / جھل مگسی / گنداوا / خضدار / خاران / قلات / نوشکی / ڈاڈھر / ببرگی / مورگنڈ / شیخ وصیل / پنج پائی / ڈیارو / زیارت / چاغی / خاران / صوراب / یسین آباد / ساراوان / زئی / نال / دالبندین / واشک / گزر گئی / مشخیل / سوہتاگان / گچک کے علاقے شام ہیں.
◾ بلوچ سندھ بارڈر کے پاس روزانہ کی بنیاد پر ڈویلپ منٹ ہہوسکتی ہیں.
◾ اس دوران آندھی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70-90 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے.
◾ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے.

♦……………………………………………………♦

#آزادکشمیر_متوقع_موسم:🌧⛈️🌩
◾ اگلے چار روز کے دوران صوبہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کے اچھے امکانات ہیں. راوالاکوٹ / مظفرآباد / کوٹلی / پونچھ / باغ / میر پور کے اضلاع شامل ہیں. اس کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ اکا دکا مقامات پر ہلکی بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے.
◾ اس دوران درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے.
Kasmir
اپنے علاقے کا متوقع موسم نقشہ میں دیکھیے!
……………………………………………………♦

#موسمی_اصطلاحات:

♦ رقبے کو ظاہر کرنے کے لیے:
◾اکثر مقامات پر = 100-76 فیصد علاقہ شامل
◾کہیں کہیں = 75-51 فیصد علاقہ شامل
◾چند مقامات پر = 50-26 فیصد علاقہ شامل
◾اکا دکا مقامات پر = 25-01 فیصد علاقہ شامل

♦ بارش کی مقدار ظاہر کرنے کیلئے:
◾دھواں دھار بارش = 76 ملی میٹر سے زائد بارش
◾موسلادھار بارش = 75-41 ملی میٹر بارش
◾تیز بارش = کم وقت میں زیادہ مقدار(40-26 ملی میٹر بارش)
◾معتدل بارش = 25-8 ملی میٹر بارش
◾ہلکی بارش = 7-1 ملی میٹر بارش
◾بوندا باندی = قلیل مقدار(1 ملی میٹر سے کم بارش)

♦ موسم کا امکان ظاہر کرنے کیلئے:
◾ روشن = 81 فیصد سے زائد امکانات
◾واضح = 80-61 فیصد امکانات
◾اچھے = 60-41 فیصد امکانات
◾تھوڑے = 21-40 فیصد امکانات
◾ ہوسکتی = 20 فیصد سے کم امکانات

Images courtsy weather daily pakistan.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
error: Content is protected !!