پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لئے ایس او پیز جاری مارننگ اسمبلی نہیں ہو گی

ِ

Table of Contents

جنگ اخبار (لاہور) پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لئے ایس او پیز جاری۔ مارننگ اسمبلی نہیں ہو گی ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نےصوبے کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیئے جس کے مطابق مارننگ اسمبلی، انڈور گیمز، جھولوں ، سلائیڈز ،کھیلوں کی سرگرمیوں سیمینار اور تقریری مقابلوں پر پابندی ہو گی۔ماسک پہننا لازم ہو گا سکول بسوں میں کل گنجائش کا پچاس فیصد استعمال کیا جائے گا ۔




ہاسٹل کی سہیولت کے لئے صرف 30فیصد کی گنجائش استعمال کی جا سکے گی ۔جبکہ طلبہ و طالبات کو صابن اور ہینڈ سینیٹائزرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سانس کی تکلیف میں مبتلہ طلبہ و اساتذہ کو گھر وں تک مہدود رکھا جائے گا۔




یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے سے 3دن قبل تعلیمی اداروں کی جامع صفائی اور ڈس ینفیکٹ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کو روزانہ کی بنیادوں پر بھی ڈس اینفیکٹ کیا جائے گا۔6فٹ کا سماجی فاصلہ رکھا جائے گا۔طالب علم اپنا دوپہر کا کھانا گھر سے لائیں۔تعلیمی اداروں میں تمام طلبہ اور اساتذہ کا تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کیا جائے اور بچوں کی ہیلتھ بک تیارکی جائے گی۔




punjab schools opening sops



Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button