نواز شریف کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگ گئی
بہاولپور (نوٹیفیکیشن ہوم) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگا دی گئی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایک ہی دن میں دوسری بار کورونا ویکسین لگانے کی انٹری کردی گئی۔ انہیں چینی ویکسین “کین سائنو ” لگانے کی انٹری نارووال میں کی گئی تھی جس کو محکمہ صحت پنجاب کے حکام نے ڈیلیٹ کروا دیا تھا تاہم اس کے کچھ ہی گھنٹے بعد نواز شریف کو ویکسین لگانے کی دوبارہ انٹری کردی گئی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم کو ویکسین لگانے کی انٹری بہاولپور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں کی گئی ہے جس کے مطابق انہیں سائنو ویک کی ڈوز دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں کورونا ویکسین لگانے کی جھوٹی انٹری کی گئی تھی جس پر حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے بعض افراد کو گرفتار بھی کیا تھا