نئی مردم شماری کب شروع ہوگی؟ حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد(نوٹیفیکیشن ہوم سپیشل نیوز) حکومت نے نئی مردم شماری 31 اگست 2022 تک کرانے پرغور شروع کر دیا

دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک میں ساتویں مردم شماری 31 اگست 2022 سے شروع ہوگی۔اسکی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہو گی۔ ادارہ شماریات نے مردم شماری کے لیے 23 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دیے ہیں۔ بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button