موٹروے زیادتی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش ، ایک ملزم کی شناخت ہوگئی

ایک ملزم کو ڈی این اے بھی میچ ہوچکا ہے ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

لاہور  موٹروے زیادتی کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے ، کیونکہ ایک ملزم کو ڈی این اے میچ ہوچکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چید سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خبریں موصول ہوئیں کہ لاہور موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں ایک مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ، دوسرا ملزم بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ، جس کی تلاش کیلئے پولیس کا کام جاری ہے ۔





سینئر صحافی کاشف عباسی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب پولیس لاہور موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے ، پولیس کی گرفت میں آنے والا شخص گجر پورہ گینگ ریپ سانحے کا مرکزی ملزم ہے ، ڈی این اے ٹیسٹ کی وجہ سے ملزم تک رسائی ممکن ہوئی ، ڈی این اے ٹیسٹ کی وجہ سے ہی مرکزی ملزم کی نشاندہی ہوئی اور پھر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

تاہم دوسرا ملزم اب بھی پولیس کی پکڑ سے دور ہے۔ پولیس کی جانب سے دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، پولیس کو امید ہے کہ ایک ملزم کی گرفتاری کے بعد دوسرے ملزم کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے۔ بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز ملزمان کے گاوں کی شناخت کر لی تھی ، ملزمان کا تعلق لاہور کے کرول گاوں سے ہے ، گاوں کے کچھ مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے گئے ۔












Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button