سونے کی فی تولہ قیمت میں غیر معمولی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر 1650 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1650 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1414 روپے سستا ہوکر 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی ہے جہاں فی اونس سونا 22 ڈالر کم ہو کر1872ڈالر ہوگیا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آیا۔