ای ٹرانسفر اور ڈی ایم اوز کو ہدایات جاری
سکول انفارمیشن سسٹم ایس آئی ایس ایس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب
جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ایٹرانسفر کا اگلا فیز شروع ہونے کو ہے محکمہ سکول ایجوکیشن اس بارے میں تمام تر ممکنہ تیاریاں کر رہا ہے جس میں آپ نے وقتافوقتا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پوسٹوں کی ویری فکیشن کے بارے میں خط وکتابت کا سلسلہ جاری تھا اب فائنل تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ز کو یہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ متعلقہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملکر ایس آئی ایس پر اساتذہ کا ڈیٹا ویریفائی کریں اور اس میں کسی قسم کی اگر تفصیل کی ضرورت ہے تو وہ بھی فائنل کرلیں تمام قسم کی پوسٹ کی بھی ویریفکیشن کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے
جاری ہے
اگر آپ یا آپ کے اسکول کے اندر کسی بھی قسم کی کی اساتذہ کی پوسٹ کا کوئی کلیش ابھی بھی باقی ہے تو جلد از جلد اپنے متعلقہ ضلع سے ڈی ایم او فیس رابطہ کرکے کرکے اس کی تصحیح کروالیں لیں
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ای ٹرانسفر میں بہت ساری دشواریوں کا سامنا اس لیے بھی کرنا پڑا کے بہت سے اسکولوں میں اساتذہ کا پر طور پر ڈیٹا ایس ایس پر آن لائن نہیں کیا تھا اگر کیا تھا تو ان کے ریکارڈ میں بہت قسم کی غلطیاں موجود تھی جس کی وجہ سے بہت سے معزز اساتذہ اپنے ٹرانسفر کے حق کو استعمال کرنے سے محروم رہ گئے تھے
لہذا کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹرانسفر کے آغاز سے پہلے ہی اپنا ڈیٹا کی تصدیق کروا لیں بصورت دیگر آپ کو ٹرانسفر کروانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے