آٹوموبائل کمپنی ٹویوٹا پاکستان میں الیکٹرک ٹرائی سائیکل متعارف کرانے کے لیے تیار
ٹویوٹا آٹو موبائل کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر کم ایندھن اور لاگت سے تیار ہونے والی ٹرائی سائیکل متعارف کرانے کا پلان بنا لیا ہے۔ اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے بجلی سے چلنے والی تین پہیوں والی گاڑی متعارف کرائی جائے گی
اس حوالے سے ٹویوٹا موٹرز کی ذیلی کمپنی ٹی ٹریک کے چیئرمین ہیروکی ٹیوڈا اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے درمیان معاہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت اب پاکستان میں بجلی سے چارج ہونے والی ٹرائی سائیکل متعارف کرائی جائے گی۔
پاک جاپان بزن کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے مطابق ابتدائی طور پر 3ہزار الیکٹرک ٹرائی سائیکلز متعارف کرائی جائیں گی جنہیں بعد ازاں مقامی سطح پر بھی تیار کیا جائے گا مگر اس کے لیے ابھی بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیروکی ٹیوڈا آئندہ ہفتے جاپان میں پاکستان کے سفیر سے ملاقات کریں گے جس کے بعد جاپان سے باقاعدہ پاکستان برآمد کی جائے گی۔
رانا عابد حسین نے بتایا کہ یہ ٹرائی سائیکل ٹویوٹا جاپان تیار کر رہی ہے جو کہ ایک بار چارج ہونے پر 60 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے اور 150 کلو گرام کا وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ یہ ٹرائی سائیکل چھوٹے کاروبار کرنے والی جن میں ہاکر اور سبزی ڈیلیور کرنے والے یا دیگر ڈلیوری کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔